ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ کے رہائشی ٹاور بلاکس میں لگنے والی المناک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے بعد فائر فائٹرز سینکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق یہ آگ ہانگ کانگ کی گزشتہ سات دہائیوں کی بدترین آتشزدگی ثابت ہوئی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 94 ہوگئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے
کے مطابق یہ رہائشی عمارتیں حال ہی میں وسیع پیمانے پر مرمت اور تعمیراتی کام کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی بیرونی جانب موجود تعمیراتی مواد نے آگ کو تیزی سے پھیلنے میں کردار ادا کیا ہوسکتا ہے۔
پولیس نے تین تعمیراتی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کو غفلت اور قتلِ خطا کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے مکمل اور شفاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
آگ گزشتہ روز لگی جس کے بعد چند ہی گھنٹوں میں شعلے آٹھ میں سے سات ٹاورز بلاکس تک پھیل گئے۔
اس المناک حادثے میں 37 سالہ فائر فائٹر ہو وائی ہو بھی اپنی جان گنوا بیٹھے جنہیں آخری بار رابطہ منقطع ہونے کے 30 منٹ بعد ملبے سے بے ہوش حالت میں نکالا گیا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 11 مزید فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔
شدید حرارت گرنے والے ملبے اور کمزور ہوتی اسکیف فولڈنگ نے ریسکیو آپریشن کو انتہائی مشکل بنادیا ہے، تاہم اب تک 55 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
فائر سروس کے مطابق 270 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ 76 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
چیف ایگزیکٹو جان لی کا کہنا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے اور فائر فائٹرز ایک بھی فرد کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم کر دیا امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں، صدر ٹرمپ سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 22خوارج ہلاک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ
پڑھیں:
ہانگ کانگ؛ 31 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 13 ہلاک اور 15 زخمی
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع 8 فلک بوس رہائشی ٹاور میں سے چند میں ہونے والی آتشزدگی سے پورے علاقے میں دھوئیں سیاہ بادل چھا گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس رہائشی کمپلیکس میں آگ لگی وہاں کم از کم دو ہزار اپارٹمنٹس ہیں۔
فائر بریگیڈ کے بقول آگ کی شدت کے باعث فائر الرٹ کو پانچ درجے تک بڑھا دیا جو ہانگ کانگ میں ایمرجنسی کا سب سے بلند ترین درجہ ہے۔
فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے سیڑھیوں اور چیری پیکرز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے دوران 5 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران کم از کم 9 افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا جب کہ 19 میں سے 4 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔
اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ عمارتوں کے کچھ حصوں میں بانس کی اسکیفولڈنگ بھی لگی ہوئی تھی۔
جس کی وجہ سے رواں برس آگ لگنے کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ہے۔
ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ خوفناک آگ کے باعث تائی پو روڈ کا ایک حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور بسوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔