ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع 8 فلک بوس رہائشی ٹاور میں سے چند میں ہونے والی آتشزدگی سے پورے علاقے میں دھوئیں سیاہ بادل چھا گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس رہائشی کمپلیکس میں آگ لگی وہاں کم از کم دو ہزار اپارٹمنٹس ہیں۔

فائر بریگیڈ کے بقول آگ کی شدت کے باعث فائر الرٹ کو پانچ درجے تک بڑھا دیا جو ہانگ کانگ میں ایمرجنسی کا سب سے بلند ترین درجہ ہے۔

فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے سیڑھیوں اور چیری پیکرز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے دوران 5 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران کم از کم 9 افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا جب کہ 19 میں سے 4 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔

اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ عمارتوں کے کچھ حصوں میں بانس کی اسکیفولڈنگ بھی لگی ہوئی تھی۔

جس کی وجہ سے رواں برس آگ لگنے کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ہے۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ خوفناک آگ کے باعث تائی پو روڈ کا ایک حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور بسوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانگ کانگ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق