پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان اور جرمنی نے دفاع، سیاسی امور، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے برسلز میں چوتھے ای یو انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ یواخِم واڈی فول کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے جرمنی کی جانب سے 2025-26 کے لیے 114 ملین یورو کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا، یہ معاونت ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے شعبے میں منتقلی، پائیدار اقتصادی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ جیسے اہم شعبوں پر مرکوز ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
اسحاق ڈار نے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے برسلز ہی میں فلپائن کی سیکرٹری آف فارن افیئرز ماریہ تھیریسا پی لازارو سے بھی ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوئی۔
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی
اس موقع پر پاکستان اور فلپائن کے وزرائے خارجہ نے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر جاری باہمی تعاون پر اطمینان ظاہر کیا اور ایک دوسرے کی نامزدگیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
دبئی ایئر شو ؛ سربراہ پاک فضائیہ کی مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے اہم ملاقاتیں
سٹی 42 : سربراہ پاک فضائیہ کی دبئی ایئر شو میں مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پروفیشنل ایکسچینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی، ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع اور کمانڈر یو اے ای ائر فورس سے خصوصی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور آپریشنل ہم آہنگی میں تعاون تھا۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
اماراتی عسکری قیادت کی جانب سے پاک فضائیہ کی مقامی صلاحیتوں اور جدت طرازی پر اظہارِ اعتماد کیا گیا، ساتھ ہی مشترکہ مشقوں، پروفیشنل ایکسچینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔
دفاعی ماہرین اور ہوا بازی کے شائقین کی جے ایف 17 بلاک تھری میں گہری دلچسپی رہی۔
جے ایف 17 کی جدید ٹیکنالوجی اور عملی کارکردگی نے عالمی اعتماد مزید بڑھا دیا۔
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ