دیگر محکموں کی طرح پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوےکی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق 7 ڈیجیٹل پورٹل کام کر رہے ہیں، 54 ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے جبکہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد اسٹیشن پر مفت وائی فائی فراہم کیا جاچکا ہے، مزید 48 ریلوے اسٹیشنوں پر31 دسمبر تک مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 56 ٹرینوں کو RABTA پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 54 ریلوے اسٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے ڈیجیٹل ویہنگ برج کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا، یہ سہولت پپری،کراچی چھاؤنی، پورٹ قاسم، لاہور اور راولپنڈی میں بھی دی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں اےآئی سےکام کرنے والے 148 سرویلنس کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ریلوے اسٹیشنوں پر بینکوں کی اے ٹی ایم بھی نصب کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز کے صفائی ستھرائی کے کام کی آؤٹ سورسنگ کی گئی ہے، بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے اعلیٰ معیار کی انتظار گاہیں بنائی گئی ہیں،ریلوےاسٹیشنوں پر کھانے پینے کی اشیاء چاروں صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کو رسائی دی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 4 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے، جلد ہی مزید 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ کے باعث 8.

5 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے، 40 لگیج اور بریک وینز کو بھی آؤٹ سورس کیا گیا ہے جس سے 820 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور سکھر میں ریلوے اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے، ریلوے کے اسکولوں، کالجوں اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ پر بھی کام جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے، ریلوےکی مین لائن ون کے کراچی-کوٹری سیکشن اور مین لائن تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے جبکہ تھر ریل کنیکٹی ویٹی کے منصوبے سے متعلق حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کام کیا جائےگا۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد-تہران-استبول ٹرین کا جلد آغاز ہو گا، قازقستان-ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریل منصوبے سے متعلق بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ریلوے نظام کی بحالی کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ریلوے منصوبوں پر قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور ریلویز کی پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنےکی ہدایت کی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریلوے اسٹیشنوں کیا جا چکا ہے بتایا گیا کہ اسٹیشنوں پر

پڑھیں:

پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی؛ اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان نیوی کے مطابق بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کے دوران تقریبا 13 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامین (آئس) برآمد کر لی گئی ہے۔

پاکستان نیوی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) کے بیان میں کہا گیا کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) کا حصہ پی این تبوک نے سعودی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں علاقائی سمندری سیکیورٹی گشت کر رہا تھا، اس دوران پی این تبوک نے بحیرہ عرب میں موجود ایک مشکوک کشتی کو روکا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں مشکوک کشتی پر بڑی انسدادِ منشیات کارروائی کامیابی سے انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ہزار کلوگرام سے زائد آئس ضبط کی گئی، گزشتہ دو ماہ میں پی این کے جہازوں کی جانب سے تیسری لگاتار کامیاب کارروائی ہے۔

نیوی کے مطابق یہ کامیاب آپریشنز سمندر میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پختہ عزم اور غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہیں۔ آپریشن کا پیمانہ اور اس کی شاندار تکمیل نہ صرف پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ سی ایم ایف کے تحت بین الاقوامی تعاون کی افادیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • ریلوے اراضی کےلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی منظوری
  • وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کےمعاملات سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیارکرنےکی ہدایت  
  • وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی اور زمین کےمعاملات سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیارکرنےکی ہدایت
  • وزیر خزانہ کا کان کنی، توانائی اور صنعت میں بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا عزم
  • پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالرزکاقرض منظور
  • وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلم
  • پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی؛ اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد