لکی باؤنڈری پر آپریشن، 5 دہشتگرد واصلِ جہنم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پولیس اور شہریوں نے لکی باؤنڈری پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے آپریشن کی قیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ بنوں ریجن میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عوام نے بھی اس آپریشن میں پولیس کے شانہ بشانہ بھرپور حصہ لیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پولیس کا یہ اتحاد اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
ڈی آئی جی نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ان شاء اللہ عوامی طاقت سے ہی دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی کہ لکی مروت اور بنوں کے سرحدی علاقے شیخ لنڈک میں مقامی قبائل اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی۔ پولیس اور مقامی قبائل کی فائرنگ سے 4 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل سی ٹی ڈی بنوں نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کر دیے تھے تاہم دہشتگردوں کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فضل اللہ عرف فیض اللہ اور سفیر الرحمان کے ناموں سے ہوئی تھی، دونوں دہشتگرد پولیس اہلکاروں پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرنیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کا کارڈ برآمد کر لیا گیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوہاٹ،کرک میں پولیس کی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک
( ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور کرک میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، یہ کارروائی کوہاٹ میں بازید خیل کے قریب کی گئی۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کے دستے پر اچانک فائرنگ کر دی۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
ترجمان سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد مختلف سنگین مقدمات میں نامزد تھا۔