Express News:
2025-11-15@16:07:47 GMT

مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

مدینہ منورہ سمیت گرد و نواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ سمیت مدینہ منورہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش سے موسم جل تھل ہوگیا ہے۔

https://www.facebook.com/reel/3592749487534857/

مدینہ منورہ کے علاوہ گرد و نواح میں بھی بھی بارانِ رحمت خوب جمکر برسی۔ 

اس موقع پر مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں موجود زائرین نے بارش کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ 

سعودی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں بارشوں کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔ تاہم کچھ خطوں میں شدید موسمی حالات کیوجہ سے عارضی رکاوٹیں اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر سکتا ہے.

واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل سعودی عرب کے تمام علاقوں میں استسقا کی نمازیں ادا کی گئیں تاکہ اللہ سے بارش کی دعا کی جاسکے۔

یہ نمازیں سنت نبویﷺ کے مطابق خشک سالی اور بارش کے دیر سے آنے کے دوران ادا کی گئیں تاکہ اللہ کی مہربانی اور کرم سے پورے ملک میں بارش ہو سکے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صوبہ سندھ میں پہلی کشتی ایمبولینس سروس متعارف کرادی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: صوبہ سندھ میں محکمہ صحت نے پہلی ریورائن بوٹ ایمبولینس (کشتی ایمبولینس) متعارف کرا دی ہے۔

سندھ میں شعبہ صحت کو تیزی سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، اور اب محکمہ صحت سندھ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی پہلی ریورائن بوٹ ایمبولینس سروس (کشتی ایمبولینس سروس) متعارف کرا دی ہے۔

یہ کشتی ایمبولینس سیلاب، قدرتی آفات اور دشوار گزار آبی علاقوں میں قیمتی انسانی جانیں بچانے اور جدید ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

یہ سروس خاص طور پر اُن علاقوں کے لیے تیار کی گئی ہے جہاں زمینی راستوں کی رسائی محدود یا ناممکن ہے۔

اس بوٹ ایمبولینس میں جدید طبی آلات، وائرلیس کمیونی کیشن سسٹم، موجود ہے۔ ابتدائی مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر چار کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، جب کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں کشتیوں کی تعداد بڑھا کر 26 تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یہ ماڈل حال ہی میں منعقد ہونے والی میری ٹائم ایکسپو میں بھی پیش کیا گیا، جہاں اسے ملکی اور غیر ملکی وفود کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سی ای او بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) طارق قادر لکھیار بنے باخبر سویرا کے مہمان اور انہوں نے بتایا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے، جو پانی کے اطراف رہتے ہیں اور اپنے گھر چھوڑنا نہیں چاہتے۔ ایسے افراد کو طبی ضرورت کے وقت ابتدائی طبی سہولت فراہم اور اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایمبولینس کا ٹرائل کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول کے سمندری علاقوں سمیت کینجھر جھیل میں کیا جا چکا ہے جب کہ منچھر جھیل سمیت لاڑکانہ، سکھر اور کشمور میں اس کا ٹرائل جاری ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • غزہ؛ موسم سرما کی بارش سے خیموں میں پانی بھر گیا، شہری تکالیف سے دوچار
  • شنگھائی گلوبل ایوارڈ 2025: مدینہ منورہ کو پائیدار شہری ترقی میں نمایاں مقام
  • موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی غزہ کی مشکلات میں بھی شدت آ جائیگی، اقوام متحدہ
  • موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے شہریوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، اقوام متحدہ
  • مدینہ منورہ نے ایک اور اہم گلوبل ایوارڈ جیت لیا
  • سعودی عرب میں بارش کے لیے استسقاء کی نمازیں ادا کی گئیں
  • مدینہ منورہ نے اہم گلوبل ایوارڈ جیت لیا ہے
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان
  • صوبہ سندھ میں پہلی کشتی ایمبولینس سروس متعارف کرادی گئی