ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے اپنے ماموں اور این سی امیدوار آغا سید محمود کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا بلکہ انتخاب کے روز وہ سرکاری دورے پر جرمنی میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بڈگام ضمنی انتخاب میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ہاتھوں نیشنل کانفرنس (این سی) کی شکست کے چند منٹ بعد ہی پارٹی کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے ایک دوٹوک پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے این سی کی ہار کو "تکبر" کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا "تکبر تباہی کی جڑ ہے"۔ آغا سید روح اللہ نے گزشتہ برس این سی کی ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کی تاہم ان کے اور پارٹی کے مابین رسہ کشی اب عوامی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔ سید روح اللہ نے قرآنی کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تکبر انسان کو بربادی کی طرف لے جاتا ہے، جبکہ ہوش، عاجزی اور خود احتسابی ہی اصل راستہ ہے۔ اگرچہ انہوں نے نام لے کر نہ اپنی پارٹی کا ذکر کیا اور نہ وزیراعلیٰ کا، لیکن ان کا اشارہ صاف طور پر نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت ہی کی طرف سمجھا گیا۔

ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے اپنے ماموں اور این سی امیدوار آغا سید محمود کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا بلکہ انتخاب کے روز وہ سرکاری دورے پر جرمنی میں تھے۔ گیارہ نومبر کو منعقد ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج جمعہ کو مشتہر ہوئے جس جس میں دونوں نشستوں پر ووٹرز کے بدلتے رجحانات صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ بڈگام میں این سی کی شکست اور پی ڈی پی کی کامیابی کے فوراً بعد بڈگام ٹاؤن میں پی ڈی پی حامیوں کے ساتھ ساتھ آغا سید روح اللہ کے حامیوں نے بھی نہ صرف جشن منایا بلکہ آغا روح اللہ کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ وہیں آغا سید روح اللہ نے بھی فوری طور پر رد عامل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطہ گاہ پر این کا نام لئے بغیر ان کی سخت مذمت کی۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آغا سید روح اللہ کے اس طرز عمل کو "سیاسی خودکشی" سے تعبیر کرتے ہوئے پارٹی میں کئی تبدیلیوں کا عندیہ دیا۔ ادھر این سی حکومت کی ساجھے دار کانگریس پارٹی، کے جموں و کشمیر یونٹ صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ انتخابی نتیجہ اس ناراضگی کی عکاسی کرتا ہے جو عوام کو اس بات پر ہوئی کہ وزیراعلیٰ نے بڈگام چھوڑ کر گاندربل کی نشست برقرار رکھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ حکومت سے کارکردگی نہ دکھائے جانے پر ناراض ہیں۔ بھاجپا لیڈر اور اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے بھی بڈگام میں این سی کی شکوت کو "شیخ عبداللہ خاندان کی شکست" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں ہی نوجوان، خواتین اور عام لوگ عمر عبداللہ سے ناراض ہو چکے ہیں کیونکہ اس خاندان نے صرف اقرباء پروری اور بدعنوانی کو فروغ دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا غا سید روح اللہ نے انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے 3 طلبہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

 

کراچی (نیوزڈیسک) منوڑہ کے ساحل پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) کے فائنل ایئر کے تین طلبہ ڈوب کر جاں بحق جبکہ دیگر تین بچ گئے۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بچ جانے والے طلبہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید بتایا گیا کہ 150 طلبہ پر مشتمل ایک گروپ ہاکس بے پر پکنک منانے گیا تھا، جبکہ اسی بیچ کے 15 طلبہ نے علیحدہ طور پر منوڑہ میں پکنک کی منصوبہ بندی کی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ساحلی سیر ایک ’قدیم روایت‘ کا حصہ ہے جس میں فائنل ایئر کے طلبہ ایک ہفتہ جشن مناتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایک طالب علم کے والد نے ایک ہٹ بک کرایا تھا، جہاں گروپ تفریح کے لیے گیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا کہ 150 طلبہ کے لیے ہاکس بے جانے کا انتظام سیکیورٹی گارڈز اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ کیا گیا تھا۔

بیان میں وضاحت کی گئی کہ تاہم ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل اور کالج انتظامیہ کو ان 15 طلبہ کی علیحدہ منوڑہ پکنک کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ جو طلبہ ہاکس بے گئے تھے وہ بخیریت واپس کالج پہنچ گئے، جبکہ افسوسناک واقعہ منوڑہ میں پیش آیا۔

مزید بتایا گیا کہ دوپہر کے وقت ایک طاقتور لہر ایک طالب علم کو سمندر میں بہا لے گیا جبکہ دیگر اسے بچانے کے لیے آگے بڑھے تو حادثہ پیش آیا، جاں بحق طلبہ کی لاشیں کراچی کے سول ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والے تین دیگر طلبہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے زخمی طلبہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ جنگ طلب اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، آیت اللہ لائینی
  •  قحط الرجال بڑھ رہا ہے
  • آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • پی ڈی پی کی نظر میں بڈگام انتخابات عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ ہے
  • گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں کئی چیلنجز درپیش ہیں، فیض اللہ فراق
  • ملک کا سودی نظام اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کیمطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا؛ اسحاق ڈار
  • ایرانی زائرین کے لیے منیٰ سے جمرات تک راستہ مختصر کرنے کی تجویز، سعودی حکام کی جانب سے مثبت ردِعمل
  • کراچی: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے 3 طلبہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق