تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات میں حج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے زائرین کی اوسط عمر اور گرم موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے منیٰ سے مقامِ رمیِ جمرات تک راستہ مختصر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز سعودی حکام کی جانب سے خیرمقدم اور عملی جائزے کے وعدے کے ساتھ قبول کر لی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات میں حج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور حج تمتع 1405ھ کے موسم میں ایرانی زائرین کے لیے خدمات میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔

رشیدیان نے کہا کہ اس وقت ۹ لاکھ سے زائد افراد زیارتِ بیت اللہ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے نئے اندراجات بند رہنے اور آبادی میں اضافے کے باعث ایران کے حج کوٹے میں متناسب اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مشتاقانِ زیارت بیت اللہ کو یہ موقع فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی زائرین کی ایک بڑی تعداد درمیانی اور ضعیف العمر طبقے پر مشتمل ہے، اور موجودہ راستہ منیٰ سے جمرات تک، شدید گرمی کے باعث ان کے لیے جسمانی دقت کا باعث بنتا ہے، یہ راستہ مختصر کر دیا جائے یا متبادل آسان راستے فراہم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف زائرین کی صحت و سلامتی کو تحفظ ملے گا بلکہ مناسکِ حج کی ادائیگی بھی زیادہ سہولت اور نظم سے ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ انجینئر صالح بن ابراہیم الرشید نے تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے تناظر میں، ہم متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت اور ضروری جائزہ کریں گے تاکہ زائرین کو درپیش مشکلات میں کمی کے لیے مناسب عملی راہ حل اختیار کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات اور حج و عمرہ انتظامات کے متعلق باہمی گفت و شنید دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کی پائیداری کا سبب بنے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد: مصباح کھر سے سعودی شوریٰ کونسل کے وائس چیئرمین ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب، بین الاقوامی حج و عمرہ ایکسپو میں ایران کی پہلی بار شرکت
  • ایرانی ماہرین نے 15 سیکنڈ میں سرطان کی شناخت کرنے والا جدید آلہ تیار کر لیا
  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت
  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلیے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت
  • سعودی وزیرِ دفاع کی وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات
  • حج 1447ہجری کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے اقدامات جاری
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ اور جیل حکام کو نوٹسز جاری
  • اسلام آباد: مصباح کھر سے سعودی شوریٰ کونسل کے وائس چیئرمین ملاقات کررہے ہیں
  • جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل  آف آنر‘‘ سے نواز گیا