27ویں آئینی ترمیم ملک کی جمہوریت کو شدید نقصان پہنچائے گی، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوام جمہوریت کے تحفظ کیلیے متحد ہو جائیں، کیونکہ یہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا تقرر نہ کرنا آئین پاکستان سے مذاق کے مترادف ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کی شناخت، اسلام اور جمہوریت، دونوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اب ملک کی جمہوری اساس کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت سنگین حالات سے دوچار ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی آگ جل رہی ہے، جبکہ سندھ کے عوام کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔ ایسے میں اسلام آباد میں دہشت گردی کا المناک سانحہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جب امن و امان قائم کرنے والے اداروں میں سیاسی مداخلت ہو اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے انہیں استعمال کیا جانے لگے، تو ملک میں پائیدار امن کا قیام ایک خواب بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا تقرر نہ کرنا آئین پاکستان سے مذاق کے مترادف ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کی شناخت، اسلام اور جمہوریت، دونوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اب ملک کی جمہوری اساس کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے عوام کی طاقت سے جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کو حاصل کیا تھا۔ پاکستان کوئی مفتوحہ علاقہ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی سرزمین ہے جو بابائے قوم کی قیادت میں عوامی اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔
علامہ ڈومکی نے مزید کہا کہ مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم ملک کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ چند افراد کا تاحیات تقرر آئین پاکستان کی روح اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوام جمہوریت کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں، کیونکہ یہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، تاکہ وہ وطن عزیز پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے، حالانکہ پاکستان کے عوام فرقہ واریت سے نفرت کرتے ہیں۔ مختلف مسالک کے درمیان مصنوعی طور پر تفرقہ ڈالنے کی سازش کی جاتی ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں کالعدم تنظیم کے ملک بھر میں نفرت انگیز جلسے سوالیہ نشان ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک کی جمہوری علامہ مقصود اور جمہوری نے کہا کہ انہوں نے ڈومکی نے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی