ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جیو اسٹریٹجک کے اعتبار سے بہت اہم خطہ ہے، اس خطے سے جہاں گلوبل سیکورٹی جڑی ہوئی ہے وہاں پر دو عالمی قوتوں کا مرکز نگاہ بھی ہے، ایسے میں یہاں کی نوجوان نسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قومی وحدت اور ترقی کے لئے مشترکات پر بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایف سی این اے ہیڈکوارٹر میں نینشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سمیت گورننس و قانون کی بالادستی میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود گلگت بلتستان کی نوجوان نسل نے اپنی استعداد اور محنت سے حالات کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ فیض اللہ فراق نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے چوتھے سیزن کے انعقاد پر کمانڈر ایف سی این اے اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس نوعیت کی ورکشاپس کے ذریعے گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کے دماغوں میں ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کے ذریعے پیدا شدہ سوالات کو حل کرنے اور انفارمیشن وآر فئیر کا مقابلہ میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی ایک بڑا موضوع ہے، اس کا تعلق محض میدان کار زار اور حرب سے جڑے ہوئے امور سے نہیں بلکہ قومی سلامتی تو وہ موضوع ہے جس میں وہ تمام اجتماعی کوششیں اور اقدامات جو ریاست کے تحفظ میں اٹھائے گئے ہوں اور جس میں قومی دلچسپی شامل ہو اسے قومی سلامتی کہا جاتا ہے، اس میں اقتصادی و سیاسی سلامتی سرفہرست ہیں، ماحولیاتی سلامتی، فوڈ سیکورٹی، سائبر سیکورٹی سمیت انگنت اور کئی امور بھی اس میں شامل ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان جیو اسٹریٹجک کے اعتبار سے بہت اہم خطہ ہے، اس خطے سے جہاں گلوبل سیکورٹی جڑی ہوئی ہے وہاں پر دو عالمی قوتوں کا مرکز نگاہ بھی ہے، ایسے میں یہاں کی نوجوان نسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قومی وحدت اور ترقی کے لئے مشترکات پر بات کریں، گلگت بلتستان کا سماج مسلکی، لسانی و علاقائی تنوع پر مبنی ہے، ہمیں چاہیئے کہ اس تنوع کو مواقع میں بدل لیں، گلگت بلتستان کا سیاسی سوال نہ چاہتے ہوئے بھی تنازعہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے لیکن حقوق و استعداد متنازعہ نہیں ہوتا، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ دینے سمیت وفاقی اداروں میں مسئلہ کشمیر تک کنڈیشنلی نمائندگی دینے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فرق پڑتا ہے، اس دوران یوتھ آف گلگت بلتستان اور شرکا ورکشاپ کے ساتھ دلچسپ مکالمہ اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور آخر میں ایف سی این اے ہیڈ کورٹر کی جانب سے ترجمان صوبائی حکومت و مہمان سپیکر کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کی کی نوجوان نسل

پڑھیں:

بات قومی سلامتی کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم جب بات قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

27ویں ترمیم

متعلقہ مضامین

  • گلگت، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کے اعزاز میں اعزازیہ تقریب کا انعقاد
  • گلگت، آئینی ترامیم کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام مظاہرہ
  • گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
  • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اتفاق رائے ہو گیا، سرکاری ذرائع کا دعویٰ، اپوزیشن لیڈر کی تردید
  • بات قومی سلامتی کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو
  • تکنیکی غلطی کے باعث 27ویں آئینی ترمیم واپس سینیٹ میں جانے کا امکان
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش، عالمی تعاون ناگزیر: اسحاق ڈار
  • دہشتگردی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ، اسلام آباد میں کل اہم اجلاس ہو گا