Jang News:
2026-07-24@07:04:52 GMT

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

تصویر بشکریہ فیس بک، فیصل ممتاز راٹھور

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟ اور پیپلز پارٹی میں کب شامل ہوئے؟ قیادت میں سے کس کا اعتماد حاصل ہے؟ 

فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں، وہ 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔

کنٹرول لائن پر واقع آزاد کشمیر کے دور افتادہ ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے فیصل ممتاز راٹھور اپنے والد کی طرح عوام میں گھل مل جانے والے اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرنے والے شمار کیے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کے دوران بھی وہ مذاکراتی عمل کا حصہ رہے۔

ان کی ابتدائی تعلیم راولپنڈی میں مکمل ہوئی جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ عملی سیاست میں شریک ہوئے۔

ایل اے 17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006ء کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم 2011ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی بار ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔

وہ دوسری بار 2021 کے انتخابات میں ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے اور اپوزیشن کا حصہ رہے، 2023 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد چوہدری انوار الحق کی کابینہ کا حصہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے بھی سربراہ رہے۔

فیصل ممتاز راٹھور اپنی مدر پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ چند ماہ کی حکومت میں وہ عوامی امنگوں پر کس حد تک پورا اتر سکیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور کے انتخابات میں

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار