پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ اس وقت پیپلزپارٹی سب سے بڑی پارلیمنٹری جماعت ہے،ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ ہم حکومت بنائیں گے،جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک
—فائل فوٹووزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی پھر متحرک ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروالیے گئے۔
تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔