data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں پیپلز پارٹی دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے اور باقاعدہ طور پر تحریک جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ نئے قائدِ ایوان کا نام قرارداد جمع کراتے وقت درج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھی اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن بھی اس عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی، اور امکان ہے کہ تحریک آج ہی اسمبلی میں جمع کرادی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں آئینی ترمیم کے باعث تحریک جمع کرانے کا عمل کچھ روز تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

تحریک کامیاب بنانے کے لیے سادہ اکثریت یعنی 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہیں آزاد کشمیر اسمبلی میں 36 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے، جس کے باعث تحریک کی کامیابی کے امکانات واضح نظر آ رہے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہیں ہوجاتا رکنیت برقرار رہتی ہے اور پروسیجر مکمل ہونے تک سیف اللہ ابڑو اس ایوان کے رکن ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاست کرنی ہوتی ہے جس کی ویڈیو بن کر پھر اڈیالہ جیل جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک
  • اسلام آباد میں الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا: اسحاق ڈار
  • اپوزیشن اتحاد کا 27ویںآئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر: ن لیگ اور پیپلز پارٹی یا تو سرنڈر کریں یا تحریکِ عدم اعتماد پیش کریں، خواجہ فاروق احمد
  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری افراد ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا