Daily Mumtaz:
2026-07-24@07:03:27 GMT
شاہراہ فیصل پر حد رفتار 60 کلومیٹر مقرر، سائن بورڈ لگا دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شاہراہ فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈ لگا دیئے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شاہراہ فیصل پر کار جیپ وغیرہ کیلئے حد رفتار 60 کلومیٹر رکھی گئی ہے جبکہ ہیوی وہیکل بس ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلومیٹر مقرر ہے۔ حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیوں کے کیمروں سے خود کار چالان ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حد رفتار
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932