لیما: پیرو میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں50 سے زاید افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پیرو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث 50 سے زاید افراد ہلاک اور 13 افراد کے لگ بھگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حادثہ ایک پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا۔ اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور 650 فٹ نیچے اوکونیا دریا کے کنارے جا گری۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں 60 افراد سوار تھے، جب وہ پین امریکن ہائی وے کے ایک دشوار گزار حصے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ شاہراہ پیرو کو پڑوسی ملک چِلی سے جاملاتی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مسافر بس

پڑھیں:

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 59ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 134ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 35ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 065روپے بڑھ کر 3لاکھ 73ہزار 595روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • جاپان : ٹرک اور گاڑیوں کے تصادم میں 2 افراد ہلاک‘ 3 زخمی
  • پیرو : بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک‘ 24 زخمی
  • کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری‘40 سے زاید افراد ہلاک‘ متعدد زخمی
  • خاتون مسافر کا 14 تولے سونا اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • جمہوریہ پیرومیں دومنزلہ بس کھائی میں گرگئی: 37 افراد ہلاک،24زخمی
  • جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ
  • موٹر وے ، مسافر بس ، ٹرک میں تصادم، ڈرائیور، ہوسٹس سمیت 3 افراد جاں بحق،25مسافر زخمی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ