استعفے دے کر کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، مزید استعفے آئیں گے وہ بھی فوری منظور کیے جائیں گے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ ابھی شروعات ہیں جو استعفے آتے ہیں وہ فوری منظور ہوں گے، مزید استعفے آئیں گے وہ بھی فوری منظور کیے جائیں گے، استعفے دے کر کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔
ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ وہ جس ہلچل کا ذکر پچھلے تین چار دن سےکر رہے تھے، چائے کی پیالی میں وہ طوفان لانےکی کوشش ناکام ہوگئی۔فیصل واوڈا نےکہا کہ استعفے دے کر کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا ، ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لفظ یاد رکھیں کہ اب پراکسیز کا حساب ہوگا، قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ کون کس پارٹی کا سہولت کار تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ