وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی پھر متحرک ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروالیے گئے۔
تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد عدم اعتماد کی پیپلز پارٹی
پڑھیں:
وادیٔ نیلم: موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیٔ نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب 14 اگست کو نالہ جاگراں میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا، سیاحتی مقام کنڈل شاہی واٹر فال اور کٹن جاگراں سمیت 25 ہزار سے زائد آبادی کو ملانے والے رابطہ پل اور سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکے جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرہ دیہات کے رہائشیوں نے حکومتِ آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر رابطہ پلوں اور سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔