میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات؛ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے امیدواروں کو ڈگری میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر کلینیکل تجربے کے لیے دیے جانے والے اضافی نمبروں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ تبدیلیاں یکم جنوری 2026 سے لاگو ہوں گی اور تمام امیدواروں کے لیے ایک یکساں معیار پر مبنی نظام قائم ہو جائے گا۔
یہ فیصلہ فل کمیشن اجلاس میں ریفارم کمیٹی کی سفارشات کے بعد حتمی شکل دیا گیا، جس کی صدارت ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل اور کمیشن کے رکن عارف نواز خان نے کی۔
پی پی ایس سی کے سیکرٹری کے مطابق کہ یہ اصلاحات بین الاقوامی پبلک سروس کمیشنز کے مفصل مطالعے کے بعد متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ کمیشن ہر امیدوار کے لیے شفافیت، غیر جانبداری اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
نظام درست کرنے کیلئے کتنے کیسز میں آپ کو بلائیں: چیف جسٹس کا آئی جی سے استفسار
لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم بھائی خان جھارا کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے تفتیشی خامیوں پر اور ناقص تفتیش پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مزید تھانے بنانے سے بات نہیں بنے گی، پولیس کو خود ٹھیک ہونا پڑے گا، تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جس نے مقدمہ درج کیا، اسے ہی تفتیشی بنادیا گیا، حالانکہ تفتیشی افسر کو الگ ہونا چاہیے تھا،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ استغاثہ جائے اور اس کا مقدمہ لینے سے انکار کر دیا جائے؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اپنایا کہ پولیس کی تفتیش میں کئی خامیاں سامنے آئی ہیں،ایک بندے کی گاڑی میں منشیات رکھی گئی اسے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ملی بھگت کرنیوالے اے ایس آئی یعقوب کو نوکری سے برخاست کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمے کی تفتیش تبدیل کردی گئی اور ایس پی اس معاملے کی دوبارہ انکوائری کرے گا، عدالت نے استفسارکیا کہ کتنے کیسز میں آپ کو بلائیں کہ یہ نظام درست ہوسکے؟ پولیس کو اپنی اصلاح خود کرنا ہوگی،آئی جی پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس میں کرپشن اور ناقص تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پولیس کے سربراہ ہیں، ان چیزوں پر آپ نے خود کنٹرول رکھنا ہے۔