2025-11-09@17:40:45 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«امریکہ انڈیا»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ بھارت دس سالہ دفاعی معاہدے کی خبر جہاں پاکستانی حکومت اور پاکستانیوں کے لئے مخصوص پس منظر میں الارمنگ ہے، وہیں اس نے بہت سے سوالات اور خدشات کو جنم دیا ہے۔ان سوالات کے جوابات اور اس معاہدے کے پاکستان’ چین اور خطے پر اثرات تو وقت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے اور اس پر عمل درآمد کے بعد واضح ہوں گے۔لیکن اس وقت پاکستانیوں کے ذہن میں ایک تاثر عام ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مخصوص مائنڈ سیٹ اور مزاج کے مطابق انڈیا کے ساتھ یہ معاہدہ کرکے پاکستان کے ساتھ ’ہاتھ کر دیا ہے‘۔ ہماری قیادت کو زبانی تعریفیں کر کے اور انڈیا کے 7 طیارے گرنے کا بار بار تذکرہ کرکے خوش...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے بتایا کہ اس وقت امریکی قیادت نے فوری طور پر دونوں ممالک سے رابطہ کر کے کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کی. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ یقیناً ہم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایسا تنازع دیکھا جو کسی بھیانک صورت حال میں بدل سکتا تھا اس وقت میں محکمہ خارجہ میں موجود تھی اور فوری طور پر نائب صدر، صدر اور وزیر...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ انڈیا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا. ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہاکہ انڈیا روس سے اپنازیادہ تر فوجی سازوسامان خریدتا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو ختم کرے دوسری جانب انڈیا چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی لینے کا سب سے بڑا خریدار ہے.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں انڈیا کو جرمانے کے...
    ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ پنجابی ہارر فلم نے عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے، 4 سے 6 جولائی کے دوران شمالی امریکا کے باکس آفس پر ٹاپ 12 فلموں میں 11واں مقام حاصل کر لیا۔ سینیمینیا ورلڈ کے مطابق، فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں 751,660 ڈالر کمائے، جس کے بعد شمالی امریکہ میں اس کی مجموعی کمائی 2.76 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ’سردار جی 3‘ نے ’جیوراسک ورلڈ ری برتھ‘, ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘ اور ’مشن امپوسیبل:...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )انڈیا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کی جانب سے9جولائی کی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے تاہم ابھی تک فریقین کسی ٹھوس معاہدے تک نہیں پہنچ سکے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے درمیان سخت بحث کے درمیان ایک عبوری معاہد ے کا امکان ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بڑے اچھے خوبصورت معاہدے کا خیرمقدم کرے گاتاہم ان بیانات کے باوجود...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایئر انڈیا، ترکیہ، قطر، جرمنی، امارات، امریکہ سمیت مختلف ممالک کے 33 مسافر طیارے اسرائیل ایران جنگ کے دوران فضائی حدود بند ہونے سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان طیاروں کے عملے کے کئی سو ارکان بھی متعلقہ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس نمائندے کی تحقیق کے دوران امارات ایئر کا بوئنگ 777 طیارہ پرواز ای کے 977 کے طور پر 13 جون کو دبئی سے تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ اترا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے باعث پرواز واپسی کی نہ جا سکی۔ ترکیہ کی کم لاگت کی پیگیس ایئر کی 3 پروازیں پی سی 6624، 1637 اور 512 اسی رات میرسن، انقرہ اور استنبول سے امام خمینی ایئرپورٹ اتریں۔ ان میں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات کے معاملے پر معاہدے کے لیے پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آ رہے ہیں پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تین ارب ڈالر کے اضافی تجارتی بیلنس کے باعث اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ محصولات کا سامنا ہے یہ محصولات واشنگٹن نے گذشتہ ماہ دنیا کے مختلف ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک انڈیا ایک دوسرے سے جنگ میں الجھتے ہیں تو انہیں ان دونوں ممالک میں سے کسی کے ساتھ بھی کسی معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہو گی یاد رہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات اور بات چیت بھی ہو پاکستان کہہ چکا ہے کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ہفتے دہائیوں بعد ہونے والی شدید ترین کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس سیزفائر کے لیے تیز رفتار سفارتی کوشش 10 مئی کو کامیاب ہوئی لیکن سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سیزفائر اب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں پڑے گی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ممکنہ طور پر ”شارٹ آرڈر“ میں پیش رفت کی امید ہے اور یہ کہ پاکستان امریکہ سے اعلیٰ قسم کی کپاس، سویا بین درآمد کر سکے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو انڈیا کے چار روزہ دورے کا آغاز کیا جہاں نئی دہلی تجارتی معاہدہ کر کے امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جے ڈی وینس کا دورہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دو ماہ بعد ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر کا سرخ قالین بچھا کر اور گارڈ آف آنر پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ وہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل کو امریکہ میں ہی آئی فونز بنانے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کمپنیاں ملک کے اندر ہی پروڈکشن کریں۔ ایپل نے بھی وعدہ کیا کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ میں نہ فیکٹریاں ہیں، نہ وہ ماہر لوگ، اور نہ ہی وہ سپلائرز کا جال جو چین یا ایشیا میں موجود ہے۔ ہم سب سمجھتے ہیں کہ آئی فون چین میں صرف اس لیے بنتے ہیں کیونکہ مزدوری سستی ہے، یہ ایک پرانی بات ہو چکی ہے۔ اصل کہانی تھوڑی زیادہ دلچسپ ہے، اور خود ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے ایک...
    بیجنگ :ٹرمپ  انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ  ڈیانس  اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور  واضح  تھا: چین اور امریکہ کے...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے،پاکستان نے اس صورت حال پر تشویش کااظہارکیایقیناًمودی اور ٹرمپ کے درمیان گٹھ جوڑمیں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگاجس کی بڑھی وجہ چین کابڑی طاقت کے طور پرابھرناہے اور امریکہ بھارت کے ذریعے چین سے نمٹنے کیلیے اسے جدیدہتھیارفراہم کررہاہے جب کہ بھارت چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بھی اپنی دفاعی طاقت مسلسل بڑھارہاہے چنانچہ امریکی صدرٹرمپ نے ایشااورمشرق وسطیٰ کے حوالے سے اپنے...
    نریندر مودی آئندہ ہفتے امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے: وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )انڈیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندری مودی اگلے ہفتے امریکہ کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی ان گنے چنے عالمی رہنماں میں شامل ہوں گے جو صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کا دورہ کریں گے۔انڈیا کے سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ اس دورے سے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تبادلہ خیال...
    اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے ہندوستانیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملک بدری پالیسی پر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ ٹرمپ کے حکمنامے کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم 104 ہندوستانی تارکین وطن کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اب یہاں کے اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کے باہر میں ہتھکڑیاں پہن کر احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت تمام اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کے مکر دوار کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ہتھکڑیاں پہن رکھی تھیں۔...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی فلسطینیوں پر مسلط عذاب سے نجات دِلائے گی لیکن اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں 50 ہزار سے زائد انسان قتل کردیے، تاریخ کی بڑی نسل کشی کردی گئی اور عالمِ اسلام مستقل خطرات کی شاہراہ پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، کشمیر و فلسطین کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ منصورہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے رہائی، پذیرائی، اقتدار کے حصول کی امیدیں غلام ذہنیت کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان سیاسی، معاشی، جمہوری اور خودانحصاری و خودداری کی اقدار کی بنیاد پر مستحکم ہوگا تو پوری دنیا سے باعزت، باوقار مقام حاصل کرے گا۔ وگرنہ عالمی استعمار پاکستان کے...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مذاکرات اسی وقت کامیاب ہونگے جب قومی سیاسی جمہوری جماعتیں اور قیادت اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں اور آئینی حدود کی پابندی قبول کرلیں۔ الیکشن کمیشن کو اسٹیبلشمنٹ اور حکومتوں کے دباو سے آزاد کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو انتظامی، مالی اور عدالتی خودمختاری دینے کے ساتھ آئینی تحفظ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، قرطبہ سٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے الخدمت رازی میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن پورے ملک کے لیے خدمت اور اعتماد کا اہم ترین ادارہ ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی عوامی اور...
۱