انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا.وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں پڑے گی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ممکنہ طور پر ”شارٹ آرڈر“ میں پیش رفت کی امید ہے اور یہ کہ پاکستان امریکہ سے اعلیٰ قسم کی کپاس، سویا بین درآمد کر سکے گا.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے ہائیڈرو کاربن سمیت دیگر اشیا کی درآمد پر بھی غور کر رہا ہے خیال رہے کہ امریکہ نے پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر 29 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا تاہم اپریل میں اس پر عملدرآمد 90 روز کے لیے موخر کر دیا گیا تھا امریکہ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس تقریباً تین ارب ڈالرز ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. پیر کے روز وائٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تجارت اور ٹیرف کے ذریعے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا تھاان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہم آپ لوگوں کے ساتھ بہت تجارت کریں گے آئیے لڑائی کو روکتے ہیں اگر آپ اسے روکیں گے تو ہم تجارت کریں گے ورنہ ہم آپ سے کوئی تجارت نہیں کریں گے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے تجارت اس طرح استعمال نہیں کی جیسے میں نے کی ہے ہم انڈیا اور پاکستان کے ساتھ بہت تجارت کریں گے ہم انڈیا سے تجارت اور ٹیرف پر مذاکرات کر رہے ہیں جلد ہم پاکستان سے بھی مذاکرات کریں گے. دوسری جانب پاکستانی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و تجارت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت 5.53 ارب ڈالرز رہی پارلیمانی سیکرٹری کے مطابق اس عرصے کے دوران پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 4.34 ارب ڈالرز رہی جبکہ امریکہ سے 1.19 ارب ڈالرز کی مصنوعات درآمد کی گئیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب ڈالرز انڈیا کے نہیں پڑے کا کہنا کے ساتھ کریں گے تھا کہ
پڑھیں:
دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے، حنا ربانی کھر
سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس غلط فہمی کو پاکستان نے نہیں، خود بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے توڑا۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے یہاں کوئی ملک دشمن نہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے، بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوشی منانا کہ ہم نے بھارت کو کتنے برے طریقے سے ہرایا خوشی کی بات نہیں ہے، دو نیوکلیئر ریاستیں ایک دوسرے کے سامنے آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مودی فیصلہ کرتے ہیں کشمیر بھارت کا حصہ ہے تو کیا ہم یہ بات سر جھکا کر مان لیں؟ پاکستان کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔