Daily Mumtaz:
2025-11-11@09:41:40 GMT

جیکی چن کی موت کی افواہیں، مداحوں کا سوشل میڈیا پر ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

جیکی چن کی موت کی افواہیں، مداحوں کا سوشل میڈیا پر ردعمل

ہانگ کانگ کے مشہور اداکار اور ایکشن ہیرو جیکی چن کی موت کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، جس نے مداحوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

ایک فیس بک اکاؤنٹ Stories About US نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی کہ اداکار، عظیم کنگ فو اسٹار جیکی چن چل بسے ہیں، پوسٹ کے ساتھ جیکی چن کی اسپتال میں لیٹی ہوئی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے افواہ مزید پھیل گئی۔

تاہم اداکار کے خاندان یا ترجمان کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس جعلی خبر پر غصے کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ فیس بک ہر بار جیکی چن کو مارنے پر کیوں تُلا ہوا ہے؟

دوسرے صارف نے کہا کہ جیکی چن زندہ ہیں، فیس بک کی ہر بات پر یقین نہ کریں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب جیکی چن کی موت کی افواہیں گردش کر رہی ہوں، ماضی میں بھی کئی بار ایسی خبریں وائرل ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ جیکی چن کی تازہ ترین فلم The Shadow’s Edge اگست 2025 میں ریلیز ہوئی، جو ریلیز کے بعد چین کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیکی چن کی

پڑھیں:

غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل  

غزہ کے ایک ننھے فلسطینی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی نقل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں بچہ سفید قمیض اور سیاہ پتلون پہنے ایک خیمے سے باہر آتا ہے، اس کے چہرے پر داڑھی بھی بنائی گئی ہے۔ وہ ہاتھ ہلا کر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اپنی جیت کے بعد لوگوں سے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟

لوگوں نے پیار سے اسے ’غزہ کا ننھا ظہران ممدانی‘ کہا اور ایک شخص نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر جشن منایا۔

ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ’ملیے غزہ کے ننھے ظہران ممدانی سے، تیم کہتا ہے وہ بھی آپ جیسا بننا چاہتا ہے، سب لوگ میئر ممدانی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ ‘

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’امید ہے ظہران یہ ویڈیو ضرور دیکھیں گے، یہ بچہ بہت پیارا ہے۔‘

ایک اور نے کہا، ’یہ منظر دیکھ کر دل خوش ہوگیا، خدا ان سب کو سلامت رکھے۔‘

یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے جنوبی ایشیائی میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی جیت کو نہ صرف سیاسی کامیابی بلکہ مہاجر برادریوں اور فلسطینی حقوق کے حامیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنی سیاسی شناخت کا مرکزی حصہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلسطین کی جدوجہد میری پہچان کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ظہران ممدانی غزہ غزہ کا ظہران ممدانی مئیر ننھا ظہران ممدانی نیوریارک

متعلقہ مضامین

  • دہلی کی زہریلی فضا پر جونٹی رہوڈز کا ردعمل سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل
  • دھرمیندر کی موت کی خبریں، ہیما مالنی اور بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا
  • بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش
  • سحر خان صبا قمر کے حق میں بول پڑیں، سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا
  • آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش
  • ڈنمارک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
  • 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
  • ڈنمارک نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
  • غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل