سٹی42: معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور سماجی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئی ہیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی رہائش گاہ گلبرگ میں عزیز و اقارب اور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر جامع مسجد عسکری 5، گلبرگ 3 میں ادا کی جائے گی۔

نمازِ جنازہ میں معروف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی وی اینکر تابش ہاشمی، اداکار سید نور الحسن، عدیل ہاشمی، ثمینہ پیرزادہ اور ماہ پارہ صفدر سمیت متعدد افراد نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

ادبی شخصیت اصغر ندیم سید بھی ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے