علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پاکستان کی نامور ماہرِ تعلیم، محقق، ادیبہ اور فکری رہنما پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا لاہور میں انتقال کر گئی ہیں۔
پاکستانی ادبی و علمی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی۔ معروف ڈرامہ نگار اور شاعر اصغر ندیم سید نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ذکرِ فیض چلے!
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا ایک روشن دماغ، ایک مؤقر آواز، اور اردو زبان و تہذیب کی متحرک ترجمان تھیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو اور یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ فارمن کرسچن کالج میں پروفیسر اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق پرنسپل رہ چکی تھیں۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے نہ صرف تدریس بلکہ سماجی، ثقافتی اور فکری مکالمے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن اور پنجاب کی نگران صوبائی وزیر بھی رہیں۔
مزید پڑھیں: معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم دوران مشاعرہ انتقال کرگئے
ان کی علمی بصیرت 7 زبانوں پر عبور، تہذیبی شعور، اور فہم و فراست سے آراستہ تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی تعلیم، تحقیق، خواتین کے حقوق اور قومی زبان کے فروغ کے لیے وقف کر دی۔
ان کے لیکچرز، خطابات اور مکالمے نسلِ نو کے لیے روشنی کا مینار بنے رہیں گے۔ ادبی و علمی حلقوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کو ’علم و فہم کے ایک عہد کا خاتمہ‘ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا عارفہ سیدہ زہرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عارفہ سیدہ زہرا ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا پروفیسر ڈاکٹر
پڑھیں:
پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں