بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
حکومت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس نومبر کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ مستحقین کو اگلی قسط انہی والٹس کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں کیش لیس معیشت سے متعلق اقدامات پر جائزہ اجلاس میں مختلف اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے نظام کو بھی ’راست‘ کیو آر کوڈز کے ذریعے کیش لیس بنایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے اربوں روپے کی ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام سے ممکن ہو رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم کو بی آئی ایس پی کے تحت تیار کیے جانے والے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں شعور و آگاہی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مکمل طور پر کیش لیس معیشت کا ہدف حاصل کیا جا سکے اور غیر رسمی معیشت کا خاتمہ ممکن ہو۔
مزید پڑھیں: کراچی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق، متعدد زخمی
انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے، اور پاکستان کو بھی عالمی رفتار کے مطابق چلنا ہوگا۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری خدمات تک رسائی کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپلی کیشن کو ’راست‘ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، اور اب ادائیگیاں اسی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد میں نئے کاروباری لائسنسوں کے اجرا کو بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جب کہ تمام موجودہ دکانوں کو ’راست‘ کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگی وصول کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد بجلی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیجیٹل معیشت ڈیجیٹل والٹس راست شہباز شریف غیر رسمی معیشت کیش لیس کیو آر کوڈز گیس موبائل ایپلی کیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بجلی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیجیٹل معیشت ڈیجیٹل والٹس شہباز شریف کیش لیس کیو ا ر کوڈز گیس موبائل ایپلی کیشن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیجیٹل والٹس اسلام آباد کے ذریعے کیش لیس کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔