مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم ہو جاتی ہیں تو فیلڈ مارشل کو تو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ ناز نے سوال کیا کہ آئین میں ترامیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی۔
نجم سیٹھی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لینے دیں گے،کیا باتیں کرتی ہیں آپ،وہ ایک تہائی اکثریت بھی لے جائیں تو بڑی غنیمت ہو گی۔
دو روز میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ ہوگیا
سیدہ عائشہ ناز نے کہاکہ بات کرنے میں کیا حرج ہے، اس پر نجم سیٹھی نے کہاکہ آپ پی ٹی آئی والوں کو ایسے ہی امید دلا رہی ہیں۔
نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ اب ڈیل ہو سکتی ہے،پہلے تو تھا کہ عمران خان باہر آ کر یہ کر دے گا وہ کر دے گا، اب یہ ہے کہ بہت سارے اپنے آپ کو استثنیٰ دے رہے ہیں،یہ ایک دلچسپ پیشرفت ہے۔
اب فیلڈ مارشل صاحب کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا۔ اب اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اۤبھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔ دو تہائی تو لینے نہیں دینگے۔۔۔اب ڈیل (بھی) ہوسکتی ہے کیونکہ سب اپنے اۤپ کو استثنیٰ دے رہے ہیں: نجم سیٹھی pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔