پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) کے اجلاس میں آرٹیکل 160 کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2 اور 3 ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا، تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنےکی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم اور آرٹیکل 63 (1) اور (c) میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا۔ یہ ترمیم دہری شہریت سے متعلق سول سرونٹس ملازمت یا دہری شہریت رکھنے سے متعلق تھی۔
ذرائع کے کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات سے متعلق ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سی ای سی اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی حمایت کریگی، آئینی عدالتیں بننی چاہئیں، اصولی طور پر ان کے حق میں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اتفاق نہیں کیا پیپلز پارٹی پارٹی نے ذرائع کے ا رٹیکل
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا
—فائل فوٹوستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز میں نہیں گئے۔
وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی کے ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان آج دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو ہوگی۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان ملاقات آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، ایم کیو ایم کے وفد میں چیئرمین خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق، جاوید حنیف و دیگر شامل ہوں گے، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 27ویں ترمیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔