27ویں ترمیم، وزیراعظم نے سپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا، وزراء، ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی +خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے27 ویں ترمیم کے تناظر میں وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تمام وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ 27 ویں آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت تمام بڑی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعرات) کے روز منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے نکات، ان کے اثرات پر غور اور حکومت کی حمایت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تاہم اجلاس نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کی کمیٹی میں طے پایا ہے کہ 27 ویں ترمیم پہلے سینٹ سے پاس کی جائے گی۔ سینٹ سے پاس ہونے کے بعد 27 ویں ترمیم قومی اسمبلی سے پاس کرائی جائے گی۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تجاویز آج سی ای سی اجلاس میں زیرِ غور آئیں گی۔ بلاول نے ٹویٹ میں ترمیمی نکات اجاگر کیے، پیپلز پارٹی 18ویں آئینی ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی کو آئین میں کمزوری برداشت نہیں، عوامی مفاد اولین ترجیح، چیئرمین بلاول مکالمے، مشاورت اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم کی بریفنگ کے بعد چیئرمین بلاول نے عوام کو اعتماد میں لیا۔اپوزیشن وفد نے فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم ان کے شکر گزار ہیں، انہوں نے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی ہے، اسد قیصر نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیکھیں گے اپوزیشن ایوان میں اکٹھی ہو گی جو حکمت عملی ہو گی وہ متفقہ ہو گی۔فضل الرحمن نے کہا کہ ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی اجلاس میں ویں ترمیم کے بعد
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :