پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 160کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا،پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیاگیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2اور3ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے اتفاق نہیں کیا ،پیپلزپارٹی نے تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنے کی شق سے اتفاق نہیں کیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 63(1)اور(c)میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا، یہ ترمیم دہری شہریت سے متعلق سول سرونٹس ملازمت یا دہری شہریت رکھنے سے متعلق تھی،پیپلزپارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات سے متعلق ترمیم سے بھی اتفاق نہیں کیا۔
27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، انصار عباسی کی رپورٹ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے اتفاق نہیں کیا پیپلزپارٹی نے
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، عون چودھری ، ڈاکٹر شذرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ، ملک رشید احمد اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس موجود ہیں۔
پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
قبل ازیں تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی تھی۔
ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی نے 8 میں سے 3 حکومتی تجاویز کی حمایت کی ہے، کمانڈ آف آرمڈ فورسز، آئینی عدالتوں کا قیام اور ججز کے تبادلوں کی شقوں پر اتفاق ہوگیا،حکومت نے نیا ڈرافٹ تیار کرلیا جس پر کابینہ غور کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، این ایف سی، چیف الیکشن کمشنر تقرری، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے عدالتی اختیارات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، انصار عباسی کی رپورٹ
اتحادی جماعتوں میں بیوروکریٹس کی دہری شہریت اور وزارتوں کی وفاق کو واپس منتقلی کی شقوں پر بھی اتفاق نہیں ہو سکا۔