منی لانڈرنگ کیس میں چو ہدری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
منی لانڈرنگ کیس میں چو ہدری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چو ہدری پرویز الہٰی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، کیس میں شریک دیگر ملزمان عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر چکی ہے جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی کی کی درخواست
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔