data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے اور اس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ اس معاملے پر براہِ راست عدالتی کارروائی نہیں بنتی اور قانون کے مطابق متعلقہ فورم نیپرا ہے۔ اسی لیے عدالت نے درخواست جمع کرانے اور شکایت کے معاملے کو نیپرا کے پاس بھیجنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے مزید کہا کہ نیپرا شکایت موصول ہونے کے بعد ایک ماہ میں فیصلہ کرے اور اپنی رپورٹ ایم آئی ٹی 2 میں جمع کروائے۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق اس طرح کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، جب کہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس پہلے ہی نیپرا سے رجوع کرنے کا اختیار موجود تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔  اسلام ٹائمز۔ تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ  نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین  نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے،  گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈی جی پاسپورٹ تعیناتی کی درخواست مسترد
  • ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد
  • بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
  •  بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری 
  • کراچی ، حیدرآباد میں چڑیا گھر ختم،قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں: سندھ ہائیکورٹ
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • کراچی چڑیا گھر سے ریچھ ’رانو’ کی منتقلی کا کیس، سندھ ہائیکورٹ کا انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی
  • امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی