3 ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: ملک میں بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ پڑنے کا امکان ہے، تین ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی جانب سے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔
وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، جبکہ ڈسکوز نے 8 ارب 41 کروڑ روپے کے اضافی تقاضے کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
سماعت کے دوران صارفین نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے حال ہی میں تین ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، اس کے باوجود اب مزید اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے اور زرعی و صنعتی صارفین کے لیے نئے پیکیجز کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے اثرات واضح نہیں ہوئے۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ ’’جب تک موجودہ پاور سیکٹر کا ڈھانچہ برقرار ہے، گردشی قرض ختم نہیں ہوسکتا۔‘‘
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
صنعتی صارفین کے مطابق انڈسٹری پہلے ہی 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہی ہے، اب بینکوں سے لیے گئے نئے قرضوں پر بھی سرچارج عائد کیا جا رہا ہے۔
پاور ڈویژن کے نمائندے نے وضاحت دی کہ اضافی نقصانات اور کم ریکوری کی وجہ سے مالی بوجھ بڑھا ہے۔
نیپرا نے سماعت مکمل کر لی ہے اور اعداد و شمار کے جائزے کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ کے لیے
پڑھیں:
بجلی کے بڑے صارفین کے لیے نئی ڈیوٹی
پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025ء صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ بل کے متن کے مطابق بجلی ڈیوٹی فی یونٹ 4 پیسے ہو گی۔ 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گا جب کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی سے منظور بل کے مطابق تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنا ہوں گے۔ نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے حاصل ہو گی۔ نجی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔ بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی اور اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔