بلاک اے پلاٹ ایس بی 32 پر این آر ریزیڈنسی نامی کمرشل پراجیکٹ کی تعمیر شروع
ڈائریکٹر سید ضیاء پر کارروائی نہ کرنے کے الزامات، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

نارتھ ناظم آباد کے رہائشی علاقوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی طور پر کمرشل عمارتیں تعمیر کیے جانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بلاک اے پلاٹ نمبر ایس بی 32پر این آر ریزیڈنسی نامی کمرشل پراجیکٹ کی تعمیر جاری ہے جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقوں میں متعدد جگہوں پر رہائشی پلاٹوں کو تجارتی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جس سے نہ صرف علاقے کا رہائشی تشخص متاثر ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ایک مقامی رہائشی عبداللہ خان نے بتایا، ’’ہماری گلیوں میں دن رات گاڑیوں کا رش لگا رہتا ہے ۔ پرانی نکاسی آب کا نظام اس تجارتی استعمال کو برداشت نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں گلیوں میں گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں۔ ’’علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سید ضیاء پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں ۔جبکہ محکمہ بلدیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے گزشتہ مہینے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو نشانہ بنایا ہے ، تاہم کچھ معاملات میں قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے کارروائی میں تاخیر ہو رہی ہے ‘‘۔ علاقے کے شہریوں نے
وزیر بلدیات سے اپیل کی ہے کہ وہ نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کریں اور علاقے کے رہائشی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

ملتان:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔

ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط  کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی  اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار میں چھالیہ، سگریٹ، چائنا سالٹ اور جے ایم  گٹکا برآمد کیا۔

حکام نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کی مجموعی مالیت کاتخمینہ تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ 46 ہزار روپے لگایا گیا  ہے، ضبط شدہ اشیا اور گاڑی تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی تجارت کے خلاف مسلسل کوششوں اور قانونی کاروبار کے تحفظ کے لیے سرگرم رہنے پر ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی مستعدی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے اور بتایا کہ ایف بی آر ہر طرح کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری ر کھنے، قومی محصولات کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے معیشت اور عوام کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام  کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ناظم امتحانات کیخلاف قواعد تعیناتی
  • احمد خان چھٹو کراچی انٹر بورڈ میں ناظم امتحانات مقرر
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا