کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم و ورکس ڈویژن کے 5 افسران کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کے خلاف 17 اکتوبر 2025ء کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کو تین ماہ کے لیے یا مزید احکامات تک معطل رکھا جائے گا۔ معاملہ تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان SAC ورکس ڈویژن گلگت ریجن
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز