کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ​پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے)  نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق ​ پی آئی اے اور  ریاض ائیر کے مابین تاریخی کارگو  معاہدے کے تحت، کارگو کو  پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ 

ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے جس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو  آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔

ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 3500روپے کا اضافہ 

 پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ ​یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور  یہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک :سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔

 سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔

 گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔

 سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

 اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے اور ریاض ایئر کے مابین تاریخی کارگو معاہدہ طے پا گیا
  • پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان معاہدہ، پاکستان اور لندن سے کارگو ریاض پہنچایا جائے گا
  • غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں، شہباز شریف: پاکستان سے معاہدہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ہے، سعودی کابینہ
  • پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ
  • پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
  • پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ
  • پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے مابین اہم اور تاریخی معاہدہ
  • سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی