لاہور کی جیولر مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب، شیخ وسیم کے خلاف نیا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
لاہور کے اچھرہ جیولر مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلوگرام سونے کے غبن کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم شیخ وسیم کے خلاف امانت میں خیانت کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے اور فراڈ سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ نیا مقدمہ نورالعین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ شیخ وسیم 9 کروڑ روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے۔
ادھر میڈیا نے ملزم کی ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق شیخ وسیم نے ملائشیا، بنکاک، دبئی اور سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج کر 26 منٹ پر کی تھی، اور جس شخص نے یہ کال وصول کی اس کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر، بانو نقوی، کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم کے زیر استعمال تین گاڑیاں تھیں، جن میں سے ایک گاڑی حال ہی میں کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔