وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بیرون ملک موجود کچھ یوٹیوبرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، اور برطانوی عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلے دے کر سزا سنائی ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں بھی کچھ افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ یہ لوگ واپس لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی ان کے جھوٹ کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ افراد نہ صرف جھوٹ پھیلا کر اپنی ساکھ متاثر کر رہے ہیں بلکہ برطانیہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسے ہر شخص کے خلاف پاکستان قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔
جب وزارت خارجہ کے کردار کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا کیس ہے، جس میں تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ شامل ہیں۔
وزیر مملکت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ یہ افراد اب سوشل میڈیا سے اپنی پرانی ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کر رہے ہیں اور خود کو الگ کیوں کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب اپنے رویے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلال چوہدری کر رہے ہیں کے خلاف

پڑھیں:

ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال چوہدری

طلال چوہدری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈ لائنز کراس کرنے والے کی سیاست ختم شد ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے آمریت کا بھی سامنا کیا ہے، سیاسی آمر بانیٔ پی ٹی آئی کا بھی سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے ن لیگ کو ختم کرنے کی کوشش کی، عوام ہمیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، پنجاب کا کسی صوبے سے موازنہ کر لیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت سے مدد لینا، بھارتی ایجنڈا آگے بڑھانا، 9 مئی کیا یہ کوئی سیاسی جماعت کر سکتی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ریڈ لائنز کراس کرنے والے کی سیاست ختم شد ہے، فیض حمید کو ریڈ لائنز کراس کرنے پر سزا ہوئی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری توجہ عوام کی زندگی بہتر بنانا ہے، دہشت گردی ختم کرنی ہے، جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب کیوں نہ ہو؟

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بہت سارے فیصلے فیض حمید کے مشورے سے کیے تھے، کافی چانسز ہیں کہ حکومت سے نکلنے کے بعد جو کچھ ہوا ان کے مشورے پر ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کو پتہ ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر پر کیا پکنا ہے، اس کا فیصلہ بھی فیض حمید کرتے تھے۔

اُن کا کہنا ہے کہ بینفیشری تو اس سب میں پی ٹی آئی تھی، نقصان پاکستان کے عوام کا ہوا، ادارے خود احتسابی کر رہے ہیں، عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کو بھی کرنی چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ سب کچھ کرنے والا سیاست بھی کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کی کوشش کر رہے ہیں: طلال چوہدری
  • برطانیہ میں موجود اشتہاریوں کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں، طلال چوہدری
  • ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال چوہدری
  • ثاقب نثار نے ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کی طرح عدلیہ کو بھی خود احتسابی کرنی چاہیے، طلال چوہدری
  • وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو
  • فیض حمید کے بعد کس کس بکرے کی ماں خیر منائے؟ طلال چوہدری بول پڑے
  • آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہوں یا بانیٔ پی ٹی آئی سب کو سزا ملے گی: طلال چوہدری
  • آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری
  • لندن ہائیکورٹ کا بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں تفصلی فیصلہ جاری، عادل راجا جھوٹا قرار