سٹی42: آج فیض حمید  کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملےگی۔ یہ انکشاف  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آبادمیں ایک نیوز آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ایک اہم نیوز آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق طلال چوہدری نے  کہا،  آج  فوج  نے عملی طور  پر ثابت کیا ہےکہ  سب کو  احتساب کا سامنا کرنا  پڑےگا، آج کی سزا  کے  بعد ثاقب نثار   ہو  یا بانی پی ٹی آئی  سب کو  سزا ملےگی۔

سندھ میں سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کا حکم

طلال چوہدری نے کہا،  اس فیصلے کے بعد ہماری عدلیہ کو  بھی چاہیےکہ  تیزی  سے انصاف کے تقاضے  پورےکرے۔ طلال چوہدری نے سوال کیا، " 9 مئی کے فیصلے کب ہوں گے کیا قیامت  والے دن ہوں گے؟"

طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ  کیا جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس گروپ کا حصہ تھے؟ اور کیا  انہیں بھی سزا ملی چاہیے؟ 

اس پر طلال چوہدری  نے کہا،  اس بات کا فیصلہ اس ادارے نے ایک تگڑا احتساب کرکے بتا دیا ہے،  وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، کوئی کتنا ہی طاقتور عہدے پر رہا ہو، کوئی غیر آئینی  اور غیرقانونی کام کرے گا تو  اسے سامنا کرنا پڑےگا۔  وہ ادارہ جسے کہتے تھے کہ کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، اس ادارہ نے مثال قائم کی ہے، باقی کب کریں گے؟

ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ ;بابا فٹبال کلب جیت گیا

طلال چوہدری نے کہا،   وہ سیاسی جماعت جو اس فیض حمید کے گٹھ جوڑ  میں شامل رہی ہے وہ اپنی خود احتسابی کب کرے گی؟

طلال چوہدری نے کہا، اس فیصلے کی جو پریس ریلیز آئی ہے اس کا  آخری پیرا ، اس پر غور کرنا چاہیے کہ  انہیں خود اپنا احتساب کرنا چاہیے اس سے پہلے کوئی اور کرے،کون سا سیاست دان تھا اور سیاسی جماعت تھی جو مستفید ہوتی رہی۔  جنہوں نے اپنے اتنے بڑے افسر کو سزا دی کیا وہ چاہیں گے باقی کسی کو معافی ملنی چاہی۔ 

مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ  لگ گئی

یہ گٹھ جوڑ تھا سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیےْ۔   اس گٹھ جوڑ اور غیر آئینی اقدامات کا نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔

طلال چوہدری سے سوال ہوا کہ کیا آپ کو بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا دکھائی دے رہا ہے؟ اس پر  طلال چوہدری نے کہا، جس طرح کے حالات ہیں سب کو  پتہ ہے بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، بانی پی ٹی آئی کی سیاست ہی فیض حمید کے گرد گھومتی تھی، فیض حمید عہدے پر نہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کی کبھی حکومت بھی نہ بنتی۔ بانی پی ٹی آئی جب  اپوزیشن میں تھا اس وقت بھی ان کا گٹھ جوڑ  تھا، ان تمام کے پیچھے جو آرکیٹیکٹ تھا وہ پکڑا گیا ہے۔  جو اس کے ساتھ بینفشری تھا، اس کو بھی کٹہرے میں آنا چاہیے، یہ ایک کلب بنا ہوا تھا، سب نے سوچا تھا ہم ایک دوسرے کو فائدہ دیں گے۔

کروڑوں روپے مالیت کے سونے کا فراڈ;جیولر غائب

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا بانی پی ٹی آئی فیض حمید گٹھ جوڑ

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین