طلال نے بانی PTI کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔
طلال چوہدری نےکہا کہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
بعض لوگ فوج کی مخالفت کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ پر کی جانے والی تنقید بلیک میلنگ ہے، اور یہ لوگ دوبارہ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
طلال چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نے پارٹی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، جلسے میں سوائے گالم گلوچ اور اداروں پر تنقید کے کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے، اور کب تک کوئی اس خاموشی اختیار کر سکتا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشہ کرے گی، تو یہ جیل میں قید دوسرے قیدیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، اور ضرورت پڑنے پر قیدی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وطیرہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کرے، اور جو خود کو سب سے ضروری اور ناگزیر سمجھتا ہے، وہ ملک کے حق میں کبھی بات نہیں کرے گا۔
طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو “ذہنی مریض” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کندھے نہ ہوتے تو یہ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے، اور جو ہری پور کے الیکشن نہیں جیت سکتے، وہ لاہور اور فیصل آباد میں کیا مقابلہ کریں گے۔