شام: سعودی ولی عہد کے پیش کردہ غلاف کعبہ کے تحفے کی مسجد اموی میں نمایش
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-5
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے تحفے کو عوام کے سامنے مسجد اموی میں نمائش کے لیے پیش کر دیا۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق 8 دسمبر کو شام میں سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کی پہلی برسی منائی گئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود حامیوں کے حصار میں الشرع نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں غلاف کعبہ تحفے میں دیا تھا۔ قرآنی آیت کی کشیدہ کاری والا یہ پارچہ اب نمائش کے لیے دِمشق کی اموی مسجد میں رکھا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی ریلوے سار نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-13
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ریلوے سارنے ٹریول، ٹرانسپورٹیشن اور ٹورازم سیکٹر میں بہترین رابطہ مرکز کا سالانہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ کنٹیکٹ سینٹر کے تحت ایواڈز کی تقسیم کا انعقاد یونان میں کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقابلے میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیاں اور ادارے شریک ہوئے تھے جن میں سعودی ریلوے کو بہترین ایوارڈ برائے رابطہ مرکز سے نوازا گیا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ ایوارڈ سعودی ریلوے کی سابقہ کامیابیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت یورپ، مشرق وسطی اور افریقا کی سطح پرگوبل ٹاپ رینکنگ پرفارمنس کے حوالے سے پہلی پوزیشن اور گولڈن کیٹگری میں سار کو شامل کیا گیا۔ سعودی ریلوے سار کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک کے مطابق ’یہ انٹرنیشنل کامیابی کمپنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں انجام دی جانے والی بہترین کارکردگی کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر بشار بن خالد المالک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ صارفین کی بہتر خدمت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔واضح رہے ورلڈ کانٹیکٹ سینٹر کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا، جس کے تحت عالمی بین الاقوامی ادارے رابطہ مراکز کی کارکردگی کا مختلف پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔