سعودی ریلوے سار نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-06-13
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ریلوے سارنے ٹریول، ٹرانسپورٹیشن اور ٹورازم سیکٹر میں بہترین رابطہ مرکز کا سالانہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ کنٹیکٹ سینٹر کے تحت ایواڈز کی تقسیم کا انعقاد یونان میں کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقابلے میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیاں اور ادارے شریک ہوئے تھے جن میں سعودی ریلوے کو بہترین ایوارڈ برائے رابطہ مرکز سے نوازا گیا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ ایوارڈ سعودی ریلوے کی سابقہ کامیابیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت یورپ، مشرق وسطی اور افریقا کی سطح پرگوبل ٹاپ رینکنگ پرفارمنس کے حوالے سے پہلی پوزیشن اور گولڈن کیٹگری میں سار کو شامل کیا گیا۔ سعودی ریلوے سار کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک کے مطابق ’یہ انٹرنیشنل کامیابی کمپنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں انجام دی جانے والی بہترین کارکردگی کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر بشار بن خالد المالک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ صارفین کی بہتر خدمت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔واضح رہے ورلڈ کانٹیکٹ سینٹر کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا، جس کے تحت عالمی بین الاقوامی ادارے رابطہ مراکز کی کارکردگی کا مختلف پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی ریلوے
پڑھیں:
10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، بہتری اور توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے "اپنی چھت، محفوظ چھت" پروگرام 2026 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اہل افراد کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔حکومتی منصوبے کے تحت قرضوں کی فراہمی دو مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی۔ پہلی کیٹیگری میں وہ شہری شامل ہوں گے جو اپنے موجودہ گھروں کی چھتوں کی مرمت یا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے عرصے میں ماہانہ تقریباً 4 ہزار 700 روپے کی اقساط کی صورت میں کرنا ہوگی۔ دوسری کیٹیگری ان افراد کے لیے ہے جو اپنے گھروں کی توسیع، مثلاً دوسری منزل کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی بھی 9 سال میں ماہانہ تقریباً 9 ہزار 300 روپے کی اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ خواہش مند شہری "اپنی چھت، محفوظ چھت" لون اسکیم کے لیے آن لائن درخواست پنجاب حکومت کے متعلقہ پورٹل acag.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے لیے اپنی ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ وہ شہری جو آن لائن درخواست دینے کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے، وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔