فلسطینی مزاحمت کا غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کو 10 دن کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
فلسطینی خبر رساں ادارے شِہاب کے مطابق اس سیکیورٹی ذریعے نے العربی ٹی وی سے گفتگو میں یاسر ابو شباب، جو صہیونی فوج کے زیرِ حکم مزدور گروہوں کا سرکردہ تھا، اس کی ہلاکت کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں تھی بلکہ طویل نگرانی، پیچھا کرنے اور کارروائی کے عمل کا نتیجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی مزاحمتی سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص صہیونی رجیم کے ساتھ تعاون کرے گا، اس کا انجام ابو شباب جیسا ہوگا، اور انہوں نے صہیونی قابضین کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لیے دس دن کی توبہ کی مہلت بھی دی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مزاحمتی سیکیورٹی ادارے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی سروسز نے قومی پالیسی کے تحت، جس کا مقصد داخلی ماحول کی تطہیر اور برسوں کی جنگ کے بعد رہ جانے والی سیکیورٹی دراڑوں کا ازالہ ہے، یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ دس دن کے لیے ان افراد کے لیے توبہ کا دروازہ کھول دیں گے جو قابض اسرائیلی فوج کی پشت پناہی سے قائم نیم فوجی گروہوں سے وابستہ ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے شِہاب کے مطابق اس سیکیورٹی ذریعے نے العربی ٹی وی سے گفتگو میں اس کی تفصیل بتائی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی شخص ان اسرائیل نواز مسلح گروہوں سے تعلق رکھتا ہے، اسے مقررہ وقت کے اندر مزاحمت کی سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود کو پیش کرنا ہوگا۔ اس نے زور دے کر کہا کہ ایسے افراد کے ساتھ قانونی طریقہ کار کے مطابق نمٹا جائے گا جو معاشرے کے تحفظ اور داخلی اتحاد کو یقینی بناتا ہے۔ مزاحمتی سیکیورٹی ادارے نے ان خاندانوں، قبائل اور طبقات کے ذمہ دارانہ اور قومی موقف کی بھی تعریف کی جنہوں نے اُن افراد سے اپنی سماجی حمایت واپس لے لی ہے جو عوام پر حملوں یا قابضین سے تعاون میں ملوث رہے ہیں۔ اس نے مشکوک سازشوں اور سرگرمیوں کے مقابلے میں معاشرے کی استقامت کو بھی سراہا۔ غزہ میں مزاحمت سے وابستہ سیکیورٹی ذرائع نے الگ الگ بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ یاسر ابو شباب، جو صہیونی فوج کے زیرِ حکم مزدور گروہوں کا سرکردہ تھا، اس کی ہلاکت کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں تھی بلکہ طویل نگرانی، پیچھا کرنے اور کارروائی کے عمل کا نتیجہ تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔