وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیرعبور نہیں کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نیوزکانفرنس میں فطری اورقدرتی ردعمل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے، اس جنگ کو اپنا نہیں سکتے، شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتے، اور اس کے بجائے ہندوستانی میڈیا کو پاکستان کے خلاف انٹرویو دیتے ہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے، ان کی ہمشیرہ کی بھارتی میڈیا سے گفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی، بھارت کے ساتھ کشیدہ ماحول میں انھوں نے جان بوجھ کرانٹرویو دیا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پرسب کچھ پی ٹی آئی کی مرضی سے ہورہا ہے، جوکچھ سوشل میڈیا پرہورہا ہے کیا کبھی پی ٹی آئی نے اس کی مذمت کی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہرکو کوئی لفٹ نہیں کراتا، ان کی پارٹی کے ورکرز ان کے خلاف بیان دیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے جب ان کی اپنی پارٹی مخالفانہ بیانات دے رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑرہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فوج پرتنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیرعبور نہیں کی، تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے خلاف کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں،علی محمد خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-1-8
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔علی محمد خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ملک بھی اْن کا ہے اور فوج بھی اْن کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وزیر دفاع
  • فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھارتی میڈیا سے بات چیت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی: وزیر دفاع
  • سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، اداروں کی تذلیل نہیں ہونی چاہیے: خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں: علی محمد خان
  • عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں،علی محمد خان
  • پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں، علی محمد خان
  • جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان