فوٹو بشکریہ جیو نیوز

کراچی کے علاقے نیپا میں 3 سالہ بچے ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف مہم کا آغاز ہو گیا۔

گلشن اقبال ٹاؤن میں شروع کی جانے والی مہم کے تحت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہر کھلے گٹر اور کچرے کے ڈھیر پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔

گلشن ٹاؤن میں مختلف مقامات پر آویزاں تصاویر جن پر واضح طور’منجانب اہل علاقہ‘، ’ تلاش گمشدہ‘ اور ’عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو‘ جیسے نعرے درج ہیں۔

کراچی: کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچے کے پیچھے والدہ کو بھی آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمے داری سے بری الذمہ قرار دے دیا جس کے بعد چیئرمین کو اہل علاقہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمینٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مین ہول میں

پڑھیں:

نیپا واقعہ؛ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

کراچی:

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کو فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

ادھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس افسران کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن محمد معین اور کانسٹیبل سید عامر حسین کو بھی معطل کر دیا گیا اور دونوں اہلکاروں کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس سے قبل گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔ معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔

معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ، مختیار کار گلشن اقبال سلمان فارسی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیپا میں بچے کی ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف احتجاجی مہم
  • انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
  • گٹروں کے ڈھکن روز لگائے جاتے ہیں لیکن چوری ہوجاتے ہیں: مرتضیٰ وہاب
  • مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا معاملہ، ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری
  • نیپا واقعہ: ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
  • نیپا واقعہ؛ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
  • گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت: اسسٹنٹ کمشنر گلشن سمیت متعدد افسران معطل
  • کراچی، کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی