انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔
منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔
کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔
واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔
واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پرطلب کیا گیا، ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے انہوں نے گٹرکے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھلے مین ہول میں
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔