کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں بچے کو مین ہول میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچے کے پیچھے والدہ کو بھی آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مین ہول میں میں بچے

پڑھیں:

کراچی؛ حب ریور روڈ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے حب رپور روڈ رئیس گوٹھ کے قریب ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی  اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوع پہنچا اور آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کھڑی بس میں لگی تھی، جسے کے ای ایف سی فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھا دیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نیپا چورنگی حادثے میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • کراچی نیپا چورنگی میں بچے کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی؛ حب ریور روڈ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو سامنے آ گئی
  • کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ، بچی کی جان بچ گئی
  • نیپا پل سانحہ: تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
  • کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد لاپتہ، ’ایف آئی آر میئر کراچی پر کاٹی جائے‘
  • ’میرے بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں‘، کراچی میں گٹر میں گرنے والے بچے کی ماں کی اداروں سے اپیل
  • کراچی؛  مین ہول میں  گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج
  • کراچی : رات گئے کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ صبح تک نہ مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج