ٹرانسپورٹرز کا 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :ٹرانسپورٹرز نے 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈینینس 2025 ہم پر مسلط کیا گیا،کسی ٹرانسپورٹرز سے بھی مشاورت نہیں کی گئی،ڈرائیورز کی تذلیل کی جا رہی ہے، گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں، اتنے بھاری جرمانے ہیں کہ ہمارا 80 فیصد کام رک چکا ہے۔
نبیل طارق نے کہا کہ ہمارا سامان ہمارے گوداموں میں پڑا ہے ، کوئی ڈرائیور لے کر جانے کو تیار نہیں،ٹریفک آرڈیننس کو فوری واپس لیا جائے،تمام ٹرانسپورٹرز خوف کے عالم میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ، ہم کیسے اس نظام کے ساتھ چلیں،ٹریفک پولیس پیٹرولنگ اور تھانہ پولیس کی جانب سے چالان ٹارگٹ کو ختم کیا جائے،لاہور میں پیرا فورس اور کارپوریشن کی جانب سے ناجائز جرمانوں کو ختم کیا جائے۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے ناجائز جرمانے بند کیے جائیں،پاسنگ کی سہولت تمام سرکاری اڈوں پر مہیا کی جائے،لاہور میں نئے ٹرک سٹینڈز کے لیے جگہ مہیا کی جائے،منی مزدا کے لیے پورے پنجاب کیں کوئی سٹینڈ نہیں ان کے لیے بھی جگہ دی جائے،ہمارے منسوخ شدہ 7500 مزدوں کو بحال کیا کائے۔
نبیل طارق نے مزید کہا کہ روٹ پرمٹ جاری کرنے کا ایک خاص ٹائم فرید مقرر کیا جائے،روٹ پرمٹ کی مدت تین سال کی جائے،موٹر وے پر بھی ٹارگٹ چالان بند کیے جائے،ٹول میں اضافہ واپس لیا جائے،موٹر وے پر بڑھتی ہوئی ڈکیتوں کو روکا جائے،ایکسل لوڈ کے نظام کو پورے ملک میں یکساں کیا جائے،کچے کے علاقے کے قریب ڈکیتیوں کو روکا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی ویز اور جی ٹی روڈ پر غیر ضروری ٹول پلازے ختم کیے جائیں،کسٹم کی ناجائز چیکنگ بند کی جائے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے صدر عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ ہم پنجاب بھر میں آٹھ دسمبر سے کاروبار بند کر دیں گے،حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے چار روز کا ٹائم دے رہے ہیں،ہمارے ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے
عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ ہمیں جیلوں کیں جانا پڑا تو جائیں گے،ہم نے ابھی پنجاب میں ہڑتال کی بات کی ہے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پورے پاکستان میں ٹرانسپورٹ بند کریں گے۔
سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔