کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
سید نعمان شاہ :مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی،پچاس کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ ہو گیا۔
آج علی الصبح کاغان بازارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نےمشہور ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 50 سے زائد کمروں پر مشتمل یہ ہوٹل مکمل تباہ ہو گیا۔
کاغان میں ایک بڑے ہوٹل میں آگ لگ گئی
آگ نے پورے ہوٹل کو منٹوں میں جلا کر راکھ کر دیا ہے ????♂️ pic.
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو فائر بریگیڈ گاڑیوں نےمقامی لوگوں کی مدد سےآگ کو مزید بازار میں پھیلنے سے روک دیا،کے ڈی اے اسٹاف کولنگ کرنے میں مصروف ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :