پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 69 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1496 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک لاکھ
پڑھیں:
پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد80لاکھ تک پہنچ گئی؛ادارہ شماریات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد 80لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے لیبرفورس سروے 2024-25 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 5 سال میں بےروزگاری 0.8 فیصد بڑھ گئی، پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، ملک میں اوسط ماہانہ اجرت 39 ہزار 42 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہوگئی جبکہ لیبر فورس کا حجم بڑھ کر 7 کروڑ 72 لاکھ ہو گیا۔ ورکنگ ایج آبادی 43 فیصد، غیر فعال آبادی 53.8 فیصدتک پہنچ گئی ہے، ملک کی مجموعی طور پر3.3 فیصد آبادی بے روزگار ہے۔
لیبر فورس سروے میں روزگار کی فراہمی میں خدماتی شعبے کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے، سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ افراد برسرِ روزگار ہیں جبکہ زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد اور صنعتی شعبے میں 25.7 فیصد ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ زراعت میں 2 کروڑ 55 لاکھ، صنعت میں 1 کروڑ 98 لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہے، 5 سال میں اوسط اجرت میں 15 ہزار 14 روپے اضافہ ہوا۔
سروے میں بتایا گیا کہ 2020-21 میں اوسط اجرت 24 ہزار28 روپےتھی، مردوں کی اوسط ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 جبکہ خواتین کی اوسط ماہانہ اجرت 37 ہزار 347 روپے ہے۔