Daily Pakistan:
2025-11-25@16:58:26 GMT

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی جو سال 2020-21 میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی۔ قومی لیبر فورس سروے 2024-25 کے نتائج جاری کردیے گئے۔ لیبر فورس سروے کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بے روزگاری میں 0.8 فیصد تک اضافہ ہوا، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.

1 فیصد ہوگئی، ملک میں اس وقت تقریبا 80 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔

سما ٹی وی کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔ لیبر فورس کی تعداد 7 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ورکنگ ایج پاپولیشن کی شرح 43 فیصد، غیر فعال آبادی 53.8 فیصد ہوگئی۔

لاہور میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے ساتھ سابق شوہر کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

قومی لیبر فورس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بے روزگاری ہے، سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، روزگار فراہمی میں زرعی شعبہ دوسرے اور صنعتی شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔

سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگار ہیں، سروسز سیکٹر میں ایمپلائمنٹ کی شرح سب سے زیادہ 41.7 فیصد ہے، زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے، زراعت کے شعبے میں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار میسر ہے۔ صنعتی شعبے میں روزگار کی شرح 25.7 فیصد ہے، صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد برسر روگار ہیں۔

کوئٹہ میں انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس برآمد

پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے، گزشتہ پانچ سال میں اوسط ماہانہ اجرت میں 15 ہزار 14 روپے کا اضافہ ہوا، سال 2020-21 میں ماہانہ اجرت 24 ہزار 28 روپے تھی، مرد حضرات کی ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 روپے، خواتین کی 37 ہزار 347 ریکارڈ کیا گیا۔

چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ سروے میں 196 شمار کنندگان اور 34 فیلڈ فارمیشنز نے حصہ لیا، لیبر فورس سروے میں آن لائن ڈیٹا جمع کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی تین شرائط دسمبر 2025 تک پوری کی جائیں گی، لائیو اسٹاک شماری کے نتائج جاری کر چکے ہیں، لیبر فورس سروے آج جاری کیا جارہا ہے۔ ہاوس ہولڈ انکم سروے بھی آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا۔

لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے بعد کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کردی

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں بے روزگاری کی شرح لیبر فورس سروے پاکستان میں فیصد ہوگئی کے مطابق

پڑھیں:

’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا

یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ’’امریکا‘‘ نامی ٹوائلٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ اطالوی فنکار موریزیو کاتیلان کے تیار کردہ کام کرنیوالا ٹوائلٹ ”امریکا“ 3 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے (ایک کروڑ، 21 لاکھ ڈالر) میں فروخت ہوا۔ یہ کموڈ مشہور امریکی برانڈ ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ نے خریدا۔ 223 پاؤنڈ وزنی ٹوائلٹ اس ماہ برور بلڈنگ میں خصوصی پریویو کے لیے رکھا گیا، جہاں لوگ اسے ذاتی طور پر دیکھ سکتے تھے۔ یہ کاتیلان کی تین تخلیقات میں سے ایک ہے۔ ابتدائی طور پر اس ٹوائلٹ کا پہلا ورژن 2016 میں نیو یارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک پبلک باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا، لیکن 3 سال بعد خبریں سامنے آئیں کہ چوروں کے گروپ نے آکسفورڈ شائر محل سے اس کموڈ کو  چوری کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
  • پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروے
  • پاکستان میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، سروے
  • سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • امارات : 73 فیصد سرمایہ کار وں کا انسانوں کی بجائے مصنوعی ذہانت پر اعتماد
  • آٹھ سال بعد گیس کے کنویں سے پیداوار دوبارہ بحال ہوگئی،پی پی ایل
  • لاہورقلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ، مہنگی ترین فرنچائز بن گئی
  • سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
  • ’’امریکہ‘‘ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا