باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشتگری خیبرپختونخوا نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سوات، ایلیٹ فورس کے جوان اور باجوڑ پولیس نے
علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خشک نالے کے قریب کارروائی کی۔پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ افغانستان کے صوبے بلخ سے تعلق رکھنے والا قیس خودکش حملے کی غرض سے پاکستان آیا اور وہ اپنے سہولت کار دہشت گرد رفیع اللہ کے ساتھ موجود تھا۔پولیس کے مطابق دونوں دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 عدد دستی بم جبکہ خودکش بمبار کے پاس سے نیلے تھیلے میں لپٹی دیسی آئی ای ڈی، فیوز اور بارود برآمد ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیر حراست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال اور کہوٹہ میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلز اور 1709 افراد کے کوائف چیک کیے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد کباڑ خانوں، بس، ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے۔ پولیس کے مطابق کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف21 مقدمات درج کیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔